متحدہ عرب امارات میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق

ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا۔

امارتی حکام کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنایا ، ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں میزائل کے ٹکڑے گرے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا۔

متحدہ عرب امارات میں حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے، حالیہ کشیدگی میں تین پاکستانی شہری مارے جاچکے ہیں، ایک پاکستانی دبئی میں جبکہ 2 ابوظہبی میں جاں بحق ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں