اطہر وحید کی بطور چیف ٹریفک پولیس افسر لاہور کام کرنے سے معذرت

لاہور: (دنیا نیوز) سی ٹی او لاہور نے بطور چیف ٹریفک پولیس افسر لاہور کام کرنے سے معذرت کرلی۔

اطہر وحید نے کہا کہ بطور سی ٹی او 14 ماہ ٹریفک کی بہتری کے لئے خدمات سرانجام دیں، ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا۔

سی ٹی او لاہور نے آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا، سی ٹی او لاہور کی درخواست کے بعد اطہر وحید کو پنجاب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے اطہر وحید کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں