جماعتیں اے ٹی ایم کے ذریعے حکومت میں آتی ہیں، امیر جماعت اسلامی

پشاور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعتیں اے ٹی ایم کے ذریعے حکومت میں آتی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ کی زمین پر اس کا عدل و انصاف کا نظام قائم کریں، جماعت اسلامی میں ہر ایک شامل ہو سکتا ہے جبکہ جماعت اسلامی میں قوم پر ستی اورمسلک پرسستی نہیں ہے، زندگی گزارنے کیلئے دین کے تابع اور آخرت کی فکر ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہمارا قلیتی ونگ بھی فعال اور مضبوط ہے، 24 لاکھ مقدمات زیر التوا ہیں، عدالتی نظام تبدیل کرنا ہوگا، فور اور مفت انصاف ہر شہری کا حق، ہم یہ نظام لے کر آئیں گے جس سے عدالتیں عدل و انصاف کے نظام پر فیصلہ کریں گی۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں انصاف نہیں ملتا وہ معاشرہ آگے نہیں بڑھتا، سفارش اور دولت کے بغیر کوئی اپنا مسئلہ حل نہیں کر سکتا، معیثت، تجارت اور انصاف بھی اسلامی ضابطوں پر ہونا چاہیے جبکہ انگریز کا بنا یا بیوروکریسی نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں