کچھ عناصر کی خواہش ہے پاکستان میں امن قائم نہ ہو: ناصر حسین شاہ
سکھر:(دنیا نیوز) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کچھ عناصر کی خواہش ہے کہ پاکستان میں امن قائم نہ ہو۔
سکھر پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین کا کہنا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی پیک کی بنیاد رکھی۔
اُنہوں نے کہا کہ کچھ انٹرنیشنل پریشر کی وجہ سے گیس پائپ لائن رکی رہی، ہماری کوشش ہے کہ یہ پائپ لائن کا کام دوبارہ شروع ہو۔
وزیر بلدیات سندھ سکیورٹی فورسز کئی عرصے سے بھارتی پراکسیوں کا سامنا کررہی ہیں، کچھ عناصر کی خواہش ہے کہ پاکستان میں امن قائم نہ ہو۔
ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بلوچستان بارڈر پر صورتحال پریشان کن تھی، ہماری پولیس اور دیگر اداروں نے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی، ڈرون کی وجہ سے ان علاقوں میں امن قائم ہوا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہ جو لوگ ہتھیار ڈال رہے ہیں ان لوگوں کے پاس اب کوئی اور راستہ نہیں، امن کے لیے قبائل کی بیٹھک بہت ضروری ہے، سردار صاحبان کو کہا گیا کہ آپ اپنا کردار ادا کریں۔