جنگ بندی کے دوران میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا: جنرل موسوی
تہران: (دنیا نیوز) پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل موسوی نے کہا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کے دوران اپنی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو مزید تیزی سے بحال اور مضبوط کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ رفتار سے اپنے دفاعی ذخائر کو بہتر بنایا ہے، دشمن کو اپنے اسلحہ کے ذخائر دوبارہ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخالف فریق کو بیرونِ ملک سے اسلحہ درآمد کرنا پڑ رہا ہے، ایران نے آبنائے ہرمز، لبنان اور خطے میں اپنی برتری ثابت کردی۔