فرانس کا اسرائیل کے لبنان سے انخلا اور حزب اللہ سے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ

پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر میکرون نے اسرائیل سے لبنان سے انخلا اور حزب اللہ کے غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سوشل میڈیا پر بیان میں لبنان کے وزیراعظم نواف سلام اور لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان سے اپنی افواج واپس بلائے جبکہ حزب اللہ سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے بند کرے۔

میکرون نے فرانسیسی اور عربی زبان میں جاری بیان میں کہا فرانس لبنان کی انسانی بحران سے نمٹنے اور بے گھر افراد کی ضروریات پوری کرنے کی کوششوں میں اس کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان اور خطے میں پائیدار استحکام صرف اس صورت میں ممکن ہے جب اسرائیل اور لبنان کے درمیان سیاسی معاہدہ ہو جو دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنائے، لبنان کی سرحدی سالمیت کا احترام کرے اور باہمی تعلقات کی بہتری کی بنیاد رکھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کو نشانہ بنانا بند کرے اور یہ دعویٰ ختم کرے کہ وہ ریاستی اختیارات کی جگہ لے سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں