ملتان: دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر زخمی

ملتان: (دنیا نیوز) دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکو چوری کے غرض سے ایک گھر میں گھسے، فائرنگ کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت رخسانہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، خاتون کی لاش اور زخمی شوہر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں