آج پاکستان مضبوط ریاست کے طور پر کھڑا ہے: لیفٹیننٹ جنرل(ر) عامر ریاض

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لیفٹیننٹ جنرل(ر)عامرریاض (ہلال امتیازملٹری) نے کہا ہے کہ جدوجہد آزادی کیلئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، پاکستان مضبوط ریاست ہے۔

وزارت اطلاعات کے زیراہتمام کتاب ’دی بیٹل آف ٹروتھ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامرریاض کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کو تاریخی کامیابی نصیب ہوئی، علامہ اقبال نے واضح طور پر کہا کہ مسلمانوں کےلیے الگ ملک ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کے لیے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا بھارتی سیاست پر مکمل کنٹرول ہے، آج پاکستان مضبوط ریاست کے طور پر کھڑا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عامر ریاض کا کہنا تھا کہ آر ایس ایس کا بنیادی ایجنڈا ہندوتوا کو تقویت دینا ہے، بھارت پاکستان کو تنہائی میں دھکیلنا چاہتا تھا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ الزم تراشی کیلئے بھارت نے فالز فلیگ آپریشن کیا، پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، پاکستان کے تمام ریاستی اداروں نے ہم آہنگی سے کام کیا، ملکی میڈیا نے بھی بھارتی الزامات کا بھرپور جواب دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں