ناکہ بندی کے دوران اب تک 61 ایرانی جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا، سینٹ کام

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ ناکہ بندی کے دوران اب تک 61 ایرانی جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

جاری بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران 4 تجارتی جہازوں کو غیر فعال بھی کیا گیا، 20 سے زائد امریکی جنگی جہاز ایران کے خلاف ناکہ بندی نافذ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ ہلکی اور چھوٹی آبدوزیں آبنائے ہرمز میں تعینات کر دی گئی ہیں جو کسی بھی دشمن کو روکنے اور تباہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں