سوات میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری، 11 افراد جاں بحق، 5 زخمی
سوات: (ویب ڈیسک) سوات میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی مالم جبہ کے علاقے سیر تلیگرام سے گناجیر جا رہی تھی کہ گناجیر کے قریب گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
امدادی کارروائیوں کے دوران 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل، جن کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔