کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

سڈنی: (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوروں کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلوی ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی، جبکہ دورہ بنگلہ دیش میں آسٹریلیا نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز میں میچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے، اس کے علاوہ الیکس کیری، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش انگلس، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ اولی پیک، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ، میتھیو شارٹ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا آسٹریلوی سکواڈ میں شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اگلے دونوں میچ 2 اور 4 جون کو لاہور میں ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں