لاہور: گڑھی شاہو میں پالتو کتے کا 6 سالہ بچے پر حملہ، بچہ شدید زخمی
لاہور: (دنیا نیوز) گڑھی شاہو میں پالتو کتے کا 6 سالہ بچے پر حملہ،،بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کتے کو سیر کرا رہی تھی، کتے نے بچے پر حملہ کردیا، 6 سالہ زین العابدین کے منہ اور ہاتھوں پر شدید زخم آئے۔
اہلخانہ کی جانب سے تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروا دی گئی، تاحال پولیس نے کتے کے مالک کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔