بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 1 روپیہ 72 پیسے اضافے کا امکان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں بجلی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی، جس کے مطابق ایک ماہ کے لیے 1 روپیہ 72 پیسے کے بڑے اضافے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے ماہ اپریل کے لیے فیول پرائس کی مد میں درخواست دائر کی، نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 2 جون کو سماعت کرے گی۔
قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔