اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کرادی گئی

راولپنڈی:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی فیملی سے ملاقات کروا دی گئی۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی، ملاقات میں بشری بی بی کی آنکھ کے جاری علاج سمیت صحت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

دوسری جانب ملاقات کرنے والوں میں بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ، بھابھی مہر النساء مانیکا و دیگر شامل تھیں ۔

علاوہ ازیں ملاقات ختم ہونے پر بشری بی بی کی فیملی جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں