محسن نقوی کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، سکیورٹی اُمور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرداخلہ محسن نقوی کا سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سےٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

سعودی وزارت داخلہ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ کے مطابق دونوں وزرائےداخلہ کےدرمیان باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب،سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دوران گفتگو شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور محسن نقوی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون،ہم آہنگی کےپہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

علاوہ ازیں محسن نقوی انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو درپیش کسی بھی چیلنج کے خلاف پاکستان کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں