بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کی جان لے لی
بہاولنگر:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو زہر دے کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ چک نمبر 4 فور ڈواہ میں پیش آیا جہاں خاوند نے جھگڑے کے مبینہ طور پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ 22 سالہ مقتولہ علیشہ بی بی دو بچوں کی ماں تھی، ابتدائی بیانات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
دوسری جانب پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے خاوند اور دیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی اور ایک ملزم گرفتار جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔