معروف عالم دین ناصر مدنی کو خطبہ جمعہ کے دوران ہارٹ اٹیک، ہسپتال منتقل

جہانیاں: (دنیا نیوز) معروف عالمِ دین اور مذہبی سکالر ناصر مدنی کو پنجاب کے ضلع جہانیاں میں نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویشناک حالت میں فوری طور پر ملتان ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصر مدنی جہانیاں میں واقع مسجد میں جمعہ کا خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق علامہ ناصر مدنی نے طبیعت خراب ہونے سے قبل کلمۂ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر پڑے۔

واقعے کے فوراً بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا، اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی مسجد میں موجود تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں