کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ اور نوشکی میں فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس اختر آباد کے علاقہ میں نامعلومُ افراد نے فائرنگ سے عارف مینگل نامی شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ نوشکی میں قبائلی رہنما میر طارق بادینی اپنے ساتھی سمیت شدید زخمی ہوئے، ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دونوں دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے واقعات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی، ترجمان بی این پی غلام نبی مری نے بتایا کہ مغربی بائی پاس کے قریب جاں بحق شخص بی این پی کے رہنما لالہ غفار مینگل کے بھائی عارف مینگل ہیں۔

ترجمان بی این پی نے بتایا کہ بی این پی کے ضلعی کونسلرعارف مینگل مغربی بائی پاس سے اپنے گھر جارہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...