ایران کا شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے، سربراہ خلیج تعاون کونسل

ریاض: (دنیا نیوز) خلیج تعاون کونسل کے سربراہ جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے۔

ایک بیان میں خلیج تعاون کونسل کے سربراہ جاسم البدیوی نے ایران پر الزام عائد کیا کہ اس نے بحرین، کویت اور اردن پر حالیہ حملوں میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، اور جان بوجھ کر بنیادی ڈھانچے اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

جاسم البدیوی کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے، ایسے اقدامات جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، جن کیلئے بین الاقوامی سطح پر جواب دہی اور کارروائی ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...