چشتیاں میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل، ملزم گرفتار
چشتیاں: (دنیا نیوز) معمولی تلخ کلامی پر ایک نوجوان کو اس کے دوست نے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں جھگڑے کے دوران ملزم نے محمد رضوان پر چھریوں سے حملہ کر دیا، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی محمد رضوان کو پہلے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم تشویشناک حالت کے باعث انہیں بہاولپور ریفر کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او بہاولنگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کرنے اور ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قلیل مدت میں گرفتار کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments