قصور میں گھریلو تنازع پر خاتون کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا

قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع قصور میں گھریلو تنازع پر خاتون کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق قصور کے علاقے دولے والا میں گھریلو تنازع کے دوران 32 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر خنجر کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ  مقتولہ کے ورثا  کی جانب سے شوہر کے دو بھائیوں، صدام اور فیصل پر قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے  ہسپتال منتقل کیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں جب کہ مختلف زایوں سے جائزہ کیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...