پشاور میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی

پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ فقیر آباد کی حدود میں واقع دین بہار کالونی میں  خونریز واقعہ پیش آیا جہاں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد  موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...