بہاولنگر: 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی کنویں سے لاش برامد
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر سے 3 روز قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کی چولستان میں تنگ کنویں سے لاش برآمد ہوئی۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر لاش کو تنگ کنویں سے نکالا، ٹربین نما تنگ کنویں سے لاش نکالنے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نوجوان کے اغوا کا مقدمہ بھی والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، پولیس اور کرائم سین نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ تھانہ واقعہ مروٹ کے علاقہ میں پیش آیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments