ملتان: اڈا بند بوسن ہسپتال سے نوجوان کی لاش برآمد، قتل کرنے کا شبہ
ملتان: (دنیا نیوز) ملتان کے اڈا بند بوسن ہسپتال سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اڈا بند بوسن کے قریب پرائیویٹ ہسپتال سے 17 سالہ لڑکے کی ڈیڈ باڈی ملی، پولیس کے مطابق لڑکے کے گلے پر رسی کا نشان موجود تھا۔
پولیس کے مطابق لڑکے کو کسی چیز کے ساتھ لٹکا کر قتل کئے جانے کا شبہ ہے، 17 سالہ محمد اشفاق ولد غلام حسین کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی مزید قانونی کارروائی پولیس کی جانب سے جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments