نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو بے دردی سے قتل کر دیا

بہاولپور:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بہاولپور میں خاتون کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا۔

 ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ یزمان کے علاقے میں پیش آیا، جہاں گھر میں موجود خاتون کو بے دردی سے قتل کردیا گیا جبکہ جسم پر چھریوں کے وار کے نشانات پائے گئے ہیں۔

محلہ داروں نے بتایا کہ مقتولہ کرائے کے مکان میں اپنے بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھی، واقعے کے وقت بچے ہمسایوں کے گھر گئے ہوئے تھے، واپس آنے پر ماں کی لاش دیکھ کر ہمیں اطلاع دی۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دی۔

مزید برآں پولیس حکام نے  بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جب کہ قتل میں ملوث ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...