حافظ آباد میں محنت کش پر تشدد، دونوں ملزمان گرفتار
حافظ آباد: (دنیا نیوز) محلہ حسن ٹاؤن میں محنت کش نوجوان پر تشدد کے واقعہ کا ڈی پی او نے نوٹس لے لیا، متاثرہ شہری کے بھائی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق تشدد کے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان بابر اور علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بااثر افراد کا محنت کش پر مبینہ تشدد، سر کے بال، بھنویں اور مونچھیں مونڈ دیں
پولیس کے مطابق ملزمان نے نوجوان کے سر کے بال، بھنویں اور مونچھیں مونڈ کر منہ کالا کیا، نوجوان کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر گدھے پر بٹھایا اور محلے کا چکر لگواتے رہے۔
ڈی پی او حافظ آباد نے کہا کہ متاثرہ نوجوان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments