سرائے نورنگ میں 4 نوجوانوں کی لاشیں برآمد، فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کا انکشاف
لکی مروت: (دنیا نیوز) سرائے نورنگ میں دو مختلف مقامات سے 4 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق دو لاشیں گاؤں نار محمد غزنی خیل کے قریب کھیتوں سے ملیں جبکہ گاؤں قاضی ڈھیری کے قریب لنک روڈ سے بھی 2 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں نوجوانوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق دو نوجوانوں کی شناخت فاروق اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے، قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments