ٹھٹھہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) ٹھٹھہ کے علاقے شاہ مراد روڈ پر پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں میں مقابلہ ہوا۔
مقابلے کے بعد 3 مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے، گرفتار ملزموں کی شناخت امجد پلیجو، شاہنور جروار اور عرفان چوہان کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ملزموں کو سول ہسپتال مکلی منتقل کردیا گیا۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور 4 موبائل فون برآمد کر لئے گئے، گرفتار ملزمان ٹھٹھہ شہر میں دکانوں سے لوٹ مار کرکے فرار ہوئے تھے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک ہوتا رہا، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments