طالبہ سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ، نامزد ملزم ڈاکٹر کاشف وحید لاہور سے گرفتار
سرگودھا: (دنیا نیوز) طالبہ سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم ڈاکٹر کاشف وحید کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کو لاہور سے سرگودھا منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم نے 18 سالہ طالبہ کو نوکری اور انٹرن شپ کا جھانسہ دے کر اغوا کیا تھا، ملزم طالبہ کو اسلحہ کے زور پر زیادتی، ویڈیو بنانے، رقم اور موبائل فون ہتھیانے میں ملوث ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ویڈیوز کے ذریعے طالبہ کو کئی ماہ تک بلیک میل بھی کرتا رہا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ ساجد شہید پولیس نے طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ ملزم کاشف کے خلاف 2 نومبر 2025 کو درج کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments