کرپشن و بدعنوانی کے الزامات پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک معطل
لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے کرپشن اور بدعنوانی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف کو معطل کر دیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق معطل کیے گئے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک عمران نوید اشرف کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل لاہور کاشف علی کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک تعینات کر دیا گیا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا محکمہ داخلہ پنجاب کرپشن، نااہلی، بدعنوانی اور قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق محکمانہ خود احتسابی کی عمدہ مثال ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments