متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر نامعلوم سمت سے آنے والے پروجیکٹائل کے حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی، تاہم آگ پر قابو پالیا گیا۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق بحری جہاز کو الجزیرہ کے مغرب میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر نشانہ بنایا گیا۔

ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر عملے نے قابو پالیا۔ واقعے میں جہاز کے عملے کی صورتحال، ممکنہ نقصان اور سمندری ماحول پر پڑنے والے اثرات سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ متعلقہ علاقے سے گزرنے والے بحری جہازوں کو محتاط رہنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...