دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیراعلیٰ لوگوں کا مجمع دارالحکومت پر چڑھائی کیلئے اکٹھا کرتے ہیں، انہیں مشورہ ہے لوگوں کو فیسٹیول کیلئے جمع کریں۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم لوگوں کو کھیلوں کے میدانوں کیلئے اکٹھا کرتے ہیں فرق واضح ہے، بلوچستان کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو سازش کے تحت لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments