فیصل قریشی اور حریم فاروق یونیورسٹی میں ڈانس پر تنقید کی زد میں آگئے

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار فیصل قریشی اور اداکارہ حریم فاروق یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

دونوں فنکار ان دنوں اپنی آنے والی پنجابی فلم مینگو جٹ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں، جو 16 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

حال ہی میں ایک یونیورسٹی میں فلم کی پروموشن کے دوران فیصل قریشی اور حریم فاروق نے پنجابی گانے پر رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے فیصل قریشی کے ڈانس اور ان کی عمر کو موضوع بناتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے، جبکہ بعض صارفین نے تعلیمی ادارے میں اس نوعیت کی پرفارمنس پر بھی اعتراض اٹھایا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ فیصل قریشی کو اب اپنی عمر کے مطابق رویہ اختیار کرنا چاہیے، جبکہ دیگر صارفین نے بھی پرفارمنس کے حوالے سے اپنی آرا کا اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...