برطانیہ میں نئے امیگریشن قوانین کا اعلان کر دیا گیا
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے نئے امیگریشن قوانین کا اعلان کردیا۔
نئے امیگریشن قوانین کے مطابق سوشل کیئر کے شعبہ میں 25 ہزار پاؤنڈ سالانہ کمانے والے 5 برس بعد ہی مستقل قیام کی درخواست دے سکیں گے۔
اس سے قبل ایسے افراد کو مستقل قیام کے لیے 15 برس تک رہائش پذیر ہونا ضروری تھا، مئی 2025ء سے پہلے آنے والے اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔
کم آمدنی والے دیگر ورکرز کے لیے مستقل قیام کی شرط کو 10 برس کردیا گیا ہے جب کہ 50 ہزار پاؤنڈ سالانہ سے زائد کمانے والے اور صحت و تعلیم میں خدمات سر انجام دینے والے 5 برس بعد ہی مستقل قیام کے لئے درخواست دے سکیں گے۔
مجرمانہ ریکارڈ، انگریزی نہ بولنے، قرضہ ادا نہ کرنے اور نیشنل انشورنس ادا نہ کرنے والوں کو مستقل رہائش سے انکار کیا جائےگا۔
قانونی راستے سے آکر پناہ طلب کرنے والے 5 برس بعد مستقل قیام کی اجازت طلب کرسکیں گے جبکہ غیرقانونی تارکین وطن 20 برس بعد مستقل قیام کی درخواست دے سکیں گے، برطانیہ میں تعلیم یا ملازمت کرنے والوں پر بھی اسی شرط کا اطلاق ہوگا۔
ملازمت یا تعلیم حاصل نہ کرنے والوں کے مزید 10 برس بڑھ کر 30 سال ہو جائیں گے، برطانیہ میں رہنے کا حق اب خود بخود نہیں ملے گا اسے محنت کرکے حاصل کرنا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments