راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا نے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا۔
چوتھے دن کے ابتدا میں ہی سری لنکا کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 446 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سری لنکا کی طرف سے دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشال مینڈس 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 7، محمد عباس نے 2 اور رضا اللّٰہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments