درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ لانے والا غیر قانونی نیٹ ورک بے نقاب، 8 ملزم گرفتار

لاہور: (دنیا نیوز) رائیونڈ پولیس نے تین مختلف کارروائیوں کے دوران درہ آدم خیل سے لاہور اسلحہ اور گولیاں منتقل کرنے والے غیر قانونی نیٹ ورک کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 5 رائفلیں، 4 عدد 12 بور رپیٹر، 44 پسٹل اور 24 ہزار 500 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان مختلف گاڑیوں کے ذریعے اسلحہ اور گولیاں منتقل کر رہے تھے۔

ایک گاڑی سے 2 رائفلیں، ایک 12 بور رپیٹر اور 500 گولیاں برآمد ہوئیں، دوسری گاڑی سے 3 رائفلیں، 3 عدد 12 بور رپیٹر، 44 پسٹل اور 9 ہزار گولیاں برآمد کی گئیں، جبکہ تیسری گاڑی سے 15 ہزار پسٹل کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق 5 ملزمان کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور، کوہاٹ اور درہ آدم خیل سے ہے، جبکہ 3 ملزمان رائیونڈ لاہور کے مقامی ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت طارق، فرحان، یوسف، علی حیدر، سحر گل، حضرت گل، سراج خان اور عبدالحسیب کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے زیر استعمال 3 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے کہ وہ اسلحہ اور گولیاں کہاں سے لائے اور کہاں منتقل کرنا چاہتے تھے۔

غیر قانونی اسلحے کی ترسیل اور سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، اسلحے کی غیر قانونی نقل و حمل روک کر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...