پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ کی اداکارہ دنانیر مبین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا
ماسکو: (شاہد گھمن) روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ دوسرے بین الاقوامی یوریشیائی فلم ایوارڈز ’’ڈائمنڈ بٹر فلائی‘‘ میں پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ کی اداکارہ دنانیر مبین نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا۔
پاکستانی اداکارہ کو یہ اعزاز فلم ’’میرا لیاری‘‘ میں ان کی اداکاری پر دیا گیا۔
ڈائمنڈ بٹر فلائی فلم ایوارڈز کی دوسری تقریب میں مختلف ممالک کی فلموں اور فنکاروں کو اعزازات سے نوازا گیا، جن میں پاکستان کی فلم ’’میرا لیاری‘‘ بھی شامل تھی۔
اس سال پاکستان کی دو فلمیں ’’میرا لیاری‘‘ اور ’’ویلکم ٹو پنجاب‘‘ ان بین الاقوامی فلم ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی تھیں۔
ماسکو میں منعقدہ تقریب میں دنانیر مبین کی بہترین اداکارہ کے طور پر کامیابی پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم بین الاقوامی اعزاز ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments