محمد علی درانی نے چھوٹے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار دے دیا
اوکاڑہ: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا کہ چھوٹے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔
سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے اوکاڑہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کے قیام سے ملک ترقی کرے گا، وسائل عوام کے بجائے حکمرانوں پر استعمال ہو رہے ہیں، عوام حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں۔
محمد علی درانی نے کہا کہ بہاولپور صوبے کے قیام کا سب سے پہلا مطالبہ میں نے کیا، بہاولپور اور جنوبی پنجاب سے ہمیشہ سوتیلوں جیسا سلوک کیا گیا، جنوبی پنجاب، بہاولپور اور ہزارہ صوبہ نہ بنانا سیاسی غلطی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments