007 فلم سیریز میں بڑی تبدیلی، رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ بن گئے
لندن: (دنیا نیوز) برطانوی اداکار رابرٹ پیٹنسن کو مشہور جاسوسی فلمی سیریز جیمز بانڈ کے مرکزی کردار کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 007 فلم سیریز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ رابرٹ پیٹنسن نئے جیمز بانڈ ہوں گے۔
رابرٹ پیٹنسن جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنے والے ساتویں اداکار ہوں گے، ان سے قبل ڈینیئل کریگ اس کردار میں نظر آتے رہے، جنہوں نے 2021 میں اس معروف فلمی سیریز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق نئے جیمز بانڈ کے انتخاب کا اعلان طویل عرصے تک جاری رہنے والے عمل کے بعد کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق 40 سالہ رابرٹ پیٹنسن ان پانچ اداکاروں کی مختصر فہرست میں شامل تھے جن میں سے نئے جیمز بانڈ کا انتخاب کیا جانا تھا، اس فہرست میں جوش اوکونر اور کالم ٹرنر کے نام بھی شامل تھے۔
رابرٹ پیٹنسن جیمز بانڈ سیریز کی اگلی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جو اس سلسلے کی 26ویں آفیشل فلم ہوگی۔
واضح رہے کہ جیمز بانڈ فلم سیریز اب تک مجموعی طور پر 7 ارب 80 کروڑ ڈالر کی آمدنی حاصل کرچکی ہے اور دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمی سیریز میں پانچویں نمبر پر ہے۔ فلمی مصنوعات کی فروخت اور تشہیری و اسپانسرشپ معاہدوں سے حاصل ہونے والی آمدنی اس کے علاوہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments