عمران خان کا بلڈ پریشر 193 تک جانا تشویشناک، ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے: سلمان راجہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ذاتی معالجین کو جیل میں رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ  اگر بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے تو ان کے ذاتی معالج کو جیل میں جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی؟ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتیں بند کر دی گئی ہیں، حکومت کا رویہ ظلم اور بربریت پر مبنی ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا  کہ نواز شریف کے دور میں ان کے ساتھی روزانہ جیل میں ملاقات کرتے تھے اور ان کے ساتھ ہر وقت ذاتی معالج بھی موجود رہتے تھے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو یہ سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہیں۔ اگر لندن سے ڈاکٹر کو بلایا گیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک طرف جھوٹ اور دوسری طرف سچائی ہے، حکومت کا رویہ ظلم پر مبنی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی آنکھیں بھی ٹھیک نہیں، انہیں بھی فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے، ان کی اہلیہ مسلسل سہولیات سے متعلق شکایات کر رہی ہیں۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے اصولوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وہ کسی سے رعایت نہیں بلکہ انصاف مانگ رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...