ٹک ٹاک بناتے گولی چلنے سے 17 سالہ نوجوان جاں بحق

صوابی: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے صوابی میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

صوابی کے گاؤں یعقوبی میں منگنی کی تقریب کی خوشی میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ  گئی، جنہوں نے مرنے والے نوجوان کی لاش مقامی ہسپتال منتقل کردی۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول نوجوان کے ورثا کی درخواست موصول ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا جب کہ واقعے سے متعلق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...