گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر مسلح افراد کا حملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں

لاہور: (دنیا نیوز) معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے اپنے گھر پر مبینہ مسلح افراد کے حملے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں تھانہ ملت پارک میں تحریری درخواست جمع کروا دی۔

گلوکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نعمان اور دیگر افراد نے اسلحے کے زور پر ان کے گھر پر قبضے کی کوشش کی اور انہیں زبردستی دستاویزات پر دستخط کروانے کیلئے دباؤ ڈالا۔

شازیہ منظور نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ فیاض رامے کے توسط سے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا، درخواست میں گھر پر مبینہ حملے کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج کو اہم ثبوت قرار دیتے ہوئے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلوکارہ کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ان کی پراپرٹی کے معاملے پر اپنے منیجر کے ساتھ عدالت میں کیس چل رہا ہے، منیجر نواز کے بیٹے انہیں فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ ملزمان ان کے گھر آئے اور اسلحے کے زور پر ان سے دستاویزات پر دستخط کروائے، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور اس معاملے میں انصاف دلایا جائے۔

گلوکارہ نے پولیس حکام سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...