ممتاز شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی کی آج برسی منائی جا رہی ہے
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کو جیوے جیوے پاکستان اور اے وطن کے سجیلے جوانو جیسے لازوال نغمے دینے والے ممتاز شاعر اور ادیب جمیل الدین عالی کی آج برسی منائی جا رہی ہے۔
جنوری 1925ء کو بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہونے والے نوابزادہ مرزا جمال الدین عالی نے اردو ادب میں دوہے کی صنف کو نئی پہچان دی، وہ ایک بہترین شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ منفرد سفرنامہ نگار اور کالم نگار بھی تھے۔
ان کی تصانیف غزلیں، دوہے، گیت، دنیا مرے آگے اور تماشا مرے آگے ادبی دنیا میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔
حکومتِ پاکستان نے جمیل الدین عالی کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ حسنِ کارکردگی اور ہلالِ امتیاز سے نوازا، اردو ادب کا یہ روشن ستارہ 23 نومبر 2015ء کو کراچی میں ہمیشہ کے لیے غروب ہو گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments