پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن آج ہوگا
لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن آج ہوگا۔
آکشن کی تقریب صبح ساڑھے گیارہ بجے قذافی سٹیڈیم میں ہوگی، پی ایس ایل میں شامل تمام 8 فرنچائزز اپنے سکواڈ کو حتمی شکل دیں گی، ٹیمیں آکشن کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا سکواڈ بنا سکیں گی۔
پی ایس ایل الیون کے پلیئرز آکشن میں 880 کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں، پی ایس ایل الیون کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔