نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کی سیالکوٹ واقعہ کی مذمت
  • بریکنگ :- مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،رابطہ کمیٹی
  • بریکنگ :- حکومت سےمطالبہ ہےکہ ملزمان کوجلد گرفتارکیاجائے،رابطہ کمیٹی
Coronavirus Updates

ن لیگ کے وفد کا ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائشگاہ کا دورہ، اہل خانہ سے تعزیت کی

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد نے ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ڈاکٹر اے کیو خان کی صاحبزادی اور اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

وفد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ سعدرفیق اور مریم اورنگزیب پر مشتمل تھا، وفد نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر شریف برادران کی جانب سے تعزیت کا پیغام پہنچایا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی نے نوازشریف، شہبازشریف کی تعزیت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

شاہد خاقان عاسی نے ڈاکٹر قدیر کی صاحبزادی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔وہ محسن پاکستان تھے، ملک اور قوم ہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اپنا ہیرو مانتی ہے، یہ اعزازاور مقام ہمیشہ قائم رہے گا، وہ قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں