سپریم کورٹ کی سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کی لوہے کی سیڑھیوں سے گر کر پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کانسٹیبل محمد ریاض لوہے کی سیڑھیاں چڑھ رہا تھا کہ چکر آنے سے گر گیا، پولیس کانسٹیبل محمد ریاض کے سر پر چوٹ آئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں