کراچی میں ابر رحمت سے موسم خوشگوار، گرمی کی شدت میں کمی

کراچی: (رطابہ عروس ) شہر قائد میں بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہروں پر بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

شہر قائد کے علاقہ نارتھ ناظم آباد میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی، گلشن اقبال، حسن سکوائر، عیسیٰ نگری، پی آئی بی، جیل چورنگی پر تیز ہوا کے ساتھ بارش نے جل تھل کر دیا۔
حیدر آباد
کراچی کے بعد حیدرآباد کے شہریوں کی بھی سنی گئی ، حیدر آباد میں بھی موسم آبرآلود ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ  کےمطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم ازکم درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

عمر کوٹ
دوسری جانب عمرکوٹ کے مختلف علاقوں میں ساون کی پہلی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ، پتھورو، شادی پلی،غلام نبی شاہ و دیگر علاقوں میں بارش سے گرمی کی شدت میں واضح کمی ہوئی جبکہ مسلسل پانی کی قلت کا سامنا کرنے والے پتھورو کے کسانوں اور کاشتکاروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔

تھرپارکر
تھرپارکرکی تحصیل ڈیپلو میں بارش نے جل تھل کردیا ،تیز بارش کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے،دکانوں اور گھروں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔
کرک
کرک شہر اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ، تیز ہواؤں اور بارش سے کئی روز سے گرمی کی شدید لہر میں کمی واقع ہوئی ، بارش سے گرمی کی شدت میں کمی موسم خوشگوار ہوگیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں