ہائی ایس وین اور موٹر سائیکل میں ٹکر، 2 افراد موقع پر جاں بحق
لیاقت پور: (دنیا نیوز) کے ایل پی روڈ پر جن پور کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔
ریسکیو 1122 عملہ کے مطابق ہائی ایس وین اور موٹر سائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون زخمی ہو گئی۔
لاشوں کو پولیس کی موجودگی میں ورثا کے حوالے کر دیا، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔