بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس پیر کو طلب
کوئٹہ :(دنیا نیوز)بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سکیورٹی صورتحال پر اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی،آئی جی ایف سی بلوچستان(نارتھ) سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس کے شرکاءکو صوبے کی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ، اجلاس میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال جائے گا۔