جے یو آئی کا مدارس ایکٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر مدارس کا تحفظ کرنے کا عہد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ مدارس ایکٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر اللہ کریم کے حضور سجدہ شکر کرتے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ قوم، کارکنان اور اتحاد تنظیمات مدارس کے اکابر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اللہ کریم نے سرخرو کیا، جدوجہد رنگ لے آئی، جے یو آئی دینی مدارس کے تحفظ میں ہمیشہ کردار ادا کرتی رہے گی۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعے اور پاکستان کے نظریاتی جغرافیے کے محافظ ہیں، دینی اداروں کے تحفظ کے لئے علماء کا اتحاد اہم ہے، مدارس کے خلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مدارس کی خود مختاری پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں